ابنا: یاد رہے بحرین میں کرائے کے فوجی مظاہرین کو کچلنے کےلئے استعمال کئے جارہے ہیں۔ پاکستان اور بحرین کے درمیاں یہ معاہدہ صدر پاکستان کے حالیہ دورہ بحرین کے موقع پر ہوا ہے۔ منامہ نے اس سے پہلے بھی پاکستان سے کرائے کے فوجی بلاکر اپنی پولیس فورس میں شامل کیے تھے۔واضح رہے کہ بحرین میں پاکستان اور سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں نے نہتے مظاہرین کو کچلنے کی ذمہ داری سنبھال رکھی ہے۔بحرین کے انسانی حقوق مرکز کے سربراہ نبیل رجب کے مطابق پاکستان کے کرائے کے فوجیوں نے بحرینی مظاہرین کو کچلنے میں کوئي کسر نہيں چھوڑی ہے ۔ نبیل رجب کے مطابق ان پاکستانی فوجیوں سے کہا جاتا ہے کہ انہیں بحرین میں کافرون کےخلاف جہاد پر لے جایا جا رہا ہےجبکہ ان سے شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کا کام لیا جاتا ہے۔.............. /169
21 اگست 2011 - 19:30
News ID: 261308
پاکستان نے بحرین کے لئے مزید کرائے کے فوجی بھیجنے کا معاہدہ کیا ہے۔